آبی ذخائر کم ہونے سے قحط سالی کا خدشہ ہے: جعفر اقبال
جعفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر چودھری جعفر اقبال نے مسلم لیگی ورکرز اور بلدیاتی نمائندوں سے خطاب میں کہا کہ ملک میں آبی ذخائر کم ہونے سے قحط سالی کے خدشات ہیں۔ بروقت اقدامات نہ کرنے سے آبی بحران کا خدشہ ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر نئے ڈیم تعمیر کئے جائیں۔ حکمران سیاستدان‘ آبی ماہرین سر جوڑ کر اس مسئلے کا مستقل حل نکالیں۔ ملکی آمدن کا 70 فیصد انحصار زرعی معیشت پر ہے۔
جعفر اقبال