سپیڈو بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے : ناظم شوکت
لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے حکومت سے اپیل کی کہ لاہور کی سڑکوں پر چلنے والی پاکوز بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مزنگ سے سٹیشن جانے والی بسوں کی تعداد بہت کم ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر صوبائی حکومت اور ضلعی حکومت اس پر توجہ دے تو لوگوں کے مسائل میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ سپیشل افراد کے لئے یہ بس سروس انتہائی ضروری ہے لہٰذا وزیراعلیٰ شہباز شریف ان بسوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے احکامات صادر کریں۔