حکومت کی غلط پالیسیوں سے 40لاکھ بچوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا: پروگریسو سکولز ایسوسی ایشن
لاہور( پ ر ) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے دیگر اداروں کی طرح پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کا بیڑا غرق کر دیا ہے حکومت پنجاب کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے PEFسکولز کے 40 لاکھ طلبہ و طالبات کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے پچھلے سالPEF سکولوں میں داخل ہونے والے لاکھوں طلبہ و طالبات کی ادائیگیاں ابھی تک نہیں کی گئی ان لاکھوں طلبہ وطالبات کے ماہانہ اخراجات PEFپارٹرنز خود برداشت کررہے ہیں جس کی وجہ سے PEFپارٹنرز شدید مالی مشکلات کی وجہ سے PEF سکولز بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ PEFپارٹنر ز کی پیمنٹس میں گزشتہ تین سال سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جب کہ اساتذہ کی ماہانہ تنخواہوں بلڈنگز کے ماہانہ کرایہ جات یوٹیلیٹی بلز میں کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔