سیاستدانوں‘ ججوں اور جرنیلوں کا احتساب مکمل ہونے تک الیکشن موخر کئے جائیں: فیض علی چشتی
لاہور (خصوصی رپورٹر) ریٹائرڈ فوجیوں کی تنظیم کے سابق سربراہ اور تعمیر پاکستان پارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل فیض علی چشتی الیکشن 2018ءکو ملتوی کروانے کےلئے پہلے احتساب پھر انتخاب کے نعرے کے ساتھ میدان میں آ گئے ہیں گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں انہوںنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عام انتخابات احتساب مکمل ہونے تک موخر کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاستدانوں‘ ججوں اور جرنیلوں کا احتساب جاری ہے تاہم وہ کن ججوں اور جرنیلوں کےخلاف احتساب جاری ہے کے سوال پر جواب دینے سے گریزاں رہے۔
فیض علی چشتی