ایک تصویر ایک کہانی……
جوڑے پل کا رہائشی انتظار حسین لنڈا بازار میں لوہا کاٹنے کا کام کرتا ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ حالات ایسے نہ تھے کہ تعلیم حاصل کرتا۔ ہوش میں آتے ہی مزدوری کرنا پڑ گئی۔ لوہا کاٹنے کے لئے گرمی ہو یا سردی کٹائی کرنا پڑتی ہے۔ ورنہ مزدوری نہیں ملتی۔ اللہ تعالیٰ نے آٹھ بچے عطا کئے ہیں اور میں اکیلا کام کرنے والا ہوں۔ مکان کا کرایہ اور بجلی وغیرہ کا بل ادا کر کے بڑی مشکل سے گزارا کر رہے ہیں ۔ لنڈا بازار میں ڈبل ڈبل محنت کر رہا ہوں خواہش ہے بچوں کو تعلیم دلائوں مجھے اس بات کا سخت احساس ہوتا ہے کہ کاش میں بھی تعلیم حاصل کرلیتا تو کوئی اچھی سی نوکری کر رہا ہوتا لیکن میں اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دلائوں گا۔ (فوٹو:اعجازلاہوری)