نام نہاد سیاستدان ملکی ترقی، خوشحالی میں رکاوٹ ہیں:اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبّیک یا رسول اللہ برکی روڈ لاہور کے زیرِ اہتمام ’’برکی‘‘ میں 7اپریل کو مینارِ پاکستان پر ہونے والی نظامِ مصطفیٰ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں نظامِ مصطفیٰ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن کی صدارت حضرت پیر عامر سلطان شاہ نے کی جبکہ پیر سجاد شاہ مہمانِ خصوصی تھے۔تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ نام نہاد سیاست دان پاکستان کی خوشحالی کی سب سے بڑی رکاوٹ اور پاکستان کی سالمیت کے لیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔