شیعہ علماء کونسل پنجاب کے انٹرا پارٹی انتخابات 10اپریل کو کرانے کا فیصلہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)شیعہ علما کونسل پنجاب کے انٹراپارٹی انتخابات 10۔ اپریل کومنعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں جماعتی انتخابات کی جگہ اور انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شیعہ علماکونسل کے ملک بھر میں چھ صوبوں سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں انٹرا پارٹی الیکشن علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پرمنعقد کئے جارہے ہیں۔یہ انتخاب صوبائی، ڈویژنل ، ضلع ، تحصیل اور یونٹ سطح پر منعقد کئے جائیں گے۔ صو بہ سندھ کے انتخابات آج نواب شاہ میں ہوں گے۔