قصور کے رہائشی مدثر کی پولیس مقابلے میں ہلاکت، پولیس افسروں کی ضمانت منسوخی کا عدالت عظمیٰ کا فیصلہ پیش کیا جائے: ہائیکورٹ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے قصور کے رہائشی مدثر کو مبینہ پولیس مقابلہ میں قتل کرنے والے پولیس افسروں کی ضمانت منسوخ کرنے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس انوار الحق سماعت کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے کہا کہ ایمان فاطمہ سے زیادتی کے الزام میں قصور پولیس نے مدثر کو مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک کیا۔
ڈی این اے رپورٹ کے مطابق ایمان فاطمہ سے زیادتی کا اصل مجرم مدثر نہیں ہے۔ اصل مجرم عمران ہے۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی کہ عدالت سب انسپکٹر یونس سمیت دیگر کی ضمانت منسوخ کرے اس حوالے سے سپریم کے احکامات بھی جاری ہوچکے ہیں۔
فیصلہ طلب