پاکستان بھارت کا سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان اور بھارت نے سفارتکاروں کو ہراساں کیے جانے کے معاملے کو سفارتی بنیادوںپر بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دونوںممالک کے حکام درمیان اعلی سطحی ملاقاتیں متوقع ہیں تاہم دونوںممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان فی الوقت ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دونوںممالک کے خارجہ امور کے اعلی افسران نے مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ بھارت میں 7مارچ سے پاکستانی سفارتکاروں ہراساں کرنے کے 26واقعات سامنے آئے جس کی وجہ سے پاکستان نے دہلی میںتعینات ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب کیا تھا ۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ حل طلب معاملات کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کرلیاجائے۔ خطے میں امن وامان قائم کرنے کیلئے پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر انداز میں آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ پاکستان ، افغانستان میں بھی امن کا خواہاں ہے، اور کابل اور طالبان کے مابین باہمی مذاکرات کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔