تاندلیانوالہ: 2 روز قبل لاپتہ ہونے والی 2 سالہ بچی کی نعش تالاب سے برآمد
تاندلیانوالہ ، ماموں کانجن (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) 2 روز قبل لاپتہ ہونے والی 2 سالہ بچی کی نعش تالاب سے برآمد، تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ چک نمبر 508گ ب کے محنت کش شبیر احمد کی دو سالہ بیٹی تالاب میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔ بچی دو روز سے لاپتہ تھی۔ مقامی لوگ اور پولیس نے تلاش کے بعد بچی کی لاش گاﺅں کے تالاب سے برآمد کر لی۔ پولیس تھانہ مامو ں کانجن نے بچی کا پوسٹ مارٹم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ میں کرانے کے بعد نعش لواحقین کے سپرد کر دی۔ پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی اور تشدد کا کوئی ثبوت نہ ملا ہے۔
نعش برآمد