پیر محل: زیادتی کے بدلے زیادتی، تمام ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
پیر محل (نامہ نگار )واقعہ کا ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سے سخت نوٹس لیتے ہوئے زیادتی کے بعد زیادتی کے واقعہ میں واقعہ میں ملوث تمام ملزموں کو گرفتار کر لیا جنہیں عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر ملزموں کو 20 مارچ کو جیل بھجوا دیا۔ شام کو شہزاد عرف شاداکی بیٹی ندا بی بی کو اوباش وسیم بھٹی نے گھر میں گھس کر زیادتی کانشانہ بناڈالاتو اسی دوران ندا بی بی کے بھائی نے تمام وقوعہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر گھروالوں کو اطلاع کردی تھی جس پر متاثرہ دوشیزہ کے ورثاءنے اوباش وسیم سعید کے اہلخانہ سے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کارروائی کی دھمکی بھی دی۔اوباش کے لواحقین نے پولیس کارروائی سے بچنے کیلئے منت سماجت شروع کی تو جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی ندا بی بی کے ورثاءنے اپنامطالبہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آپ کی بچی سے زیادتی کریں گے تو خوف سے اوباش کے ورثاءنے اپنی بیٹی روبینہ بی بی کو 21 مارچ کو محمد رمضان نامی شخص کے حوالے کردیا اور اسے بھی جنسی زیادتی کانشانہ بنا دیا گیا تھا۔معاملہ کو رفع دفع کرنے کیلئے دونوں فریقین کی جانب سے ایک پنچائت تشکیل دی گئی جس میں زمان ،محمد نوا،محمد نعیم اور محمد یٰسین رمضان موجودگی میں مقامی اشٹام فروش کے پاس صلح کا اشٹام کرانے کیلئے موجود تھے کہ مخبر نے مقامی پولیس کو آگاہ کردیا۔ پولیس نے تمام ملزموں کو گرفتار کرتے ہوئے درج کر لیا۔
ملزم جیل