پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کی غیر قانونی باڈی کا اجلاس بری طرح ناکام
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کی غیر قانونی باڈی کا لاہور میں غیر قانونی اجلاس بری طرح ناکام ہو گیا جس پنجاب کے 36 اضلاع کی جانب سے اجلاس کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔ اجلاس میں صرف 11 اضلاع کے نمائندوں نے شدید دباو کی بنا پر شرکت کی۔ اجلاس کی سربراہی فیفا کی جانب سے تا حیات پابندی کا شکار سلمان بٹ نے کی جبکہ اس میں دیگر تمام ایسے عناصر شریک تھے جو فٹ بال کی تباہی، گزشتہ 3 سال پی ایف ایف کے مالی وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں ملوث رہے ہیں۔