بال ٹیمپرنگ، اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر تاحیات پابندی کی تلوار لٹکنے لگی
کیپ ٹاﺅن (آن لائن) بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی دستبردار کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر تاحیات پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 2 رکنی ٹیم نے بال ٹیمپرنگ کیس کی تحقیقات شروع کردی اور تحقیقاتی ٹیم جنوبی افریقا پہنچ گئی، ٹیم میں انٹیگرٹی لیان رائے اور پیٹ ہاورڈ شامل ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سے ہاتھ دھونے والے اسٹیوا سمتھ اب آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی قیادت سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔