' پاکستان بھارت تنازعات کا خاتمہ قیام امن کے لئے ناگزیر ہے ملیحہ لودھی
سرینگر(آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت تنازعات کا خاتمہ قیام امن کے لئے ناگزیر ہے ۔ معاشی استحکام ، دہشتگردی کا خاتمہ اور علاقائی امن و استحکام پاکستان کی قومی ترجیحات ہیں ۔ ملیحہ لودھی نے ان خیالات کا اظہار کینیڈی اسکول کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ چین سے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں انتہائی اہم ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری علاقائی معاشی تعاون کی مثال ہے جبکہ پاکستان مستقبل میں بھی امریکہ اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تنازعات کا خاتمہ خطے یں قیام امن کے لئے ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے تمام پڑوسی ممالک سے بہترین تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی تاہم اس کے لئے بھارت اور دوسرے ممالک کو بھی پہل کرنی پڑے گی ۔ جب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تنازعات کو حل نہیں کیا جایء گا تب تک جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ۔
ملیحہ لودھی