یکی گیٹ سے چور گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ یکی گیٹ کے علاقہ میں چور گینگ کے سرغنہ کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق یکی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ کے سرغنہ فیصل کو اس کے ساتھ عابد سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے سٹیشنری کا سامان کاسمیٹکس اور پسٹل برآمد کر لیا۔