آتش بازی کا سامان برآمد ہونے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ گلشن راوی پولیس نے کارروائی کے دوران آتش بازی کا سامان برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا معلوم ہوا ہے کہ تھانہ گلشن راوی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم فاروق کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میںآتشبازی کا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔