ہائیکورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں سفیر نامزدگی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی
لاہور (نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے امریکہ میں بطور سفیر علی جہانگیر صدیقی کی نامزدگی کے خلاف دائر درخواست پر دفتری اعتراض ختم کر تے ہوئے درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔ جسٹس مامون رشید شیخ کے رو برو درخواستگزار کے وکیل نے بتایا کہ کاروباری شخصیت علی جہانگیر صدیقی کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا، وہ عہدے کیلئے مطلوبہ تجربہ نہیں رکھتے۔ علی جہانگیر صدیقی کی نامزدگی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ رجسٹرار آفس نے درخواستگزار کو متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا۔عدالت نے عائد اعتراض ختم کر دیا۔
درخواست منظور