دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ اچھرہ کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا پولیس نے زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا معلوم ہوا ہے کہ تھانہ اچھرہ کے علاقہ بابا اعظم چوک کے قریب حسن وغیرہ نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر گزشتہ روز مشتاق نامی شخص پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔