5 جواری گرفتار داؤ پر لگی رقم برآمد
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ رضا آباد پولیس نے جواء کھیلتے 05 جواری گرفتارکرلیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد پولیس نے ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ کوکیانوالہ پرریڈکرکے جواء کھیلتے عرفان، سعید، فرید، رضوان اورساجدکوگرفتارکیا ملزم کے قبضہ سے دائوپرلگی رقم5130روپے برآمد کر لیے ملزم کے خلاف مقدمہ، 5 قمار بازی آرڈیننس کے تحت تھانہ رضا آباد میں درج کر لیاگیا۔