سٹریٹ کرائم میں ملوث نوید عرف طوطی گینگ کے سرغنہ سمیت 3 افراد گرفتار
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر پولیس نے سٹریٹ کرائم میںملوث "نوید عرف طوطی " گینگ کے سرغنہ کو03ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدرنے پولیس ملازمان کے ہمراہ 209ر ب پر چھاپہ مار کر04 ڈاکو ئوں کوگرفتار کر لیا۔ملزمان سرکل صدر، سرکل فیکٹری ایریا اور سرکل جڑانوالہ کے گردونواح میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ گینگ کے سرغنہ نوید عرف طوطی کو ساتھیوں مدثر علی، ارسلان نصراللہ اورسعد علی سمیت گرفتارکر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے03 عدد پسٹل اورایک بندوق برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ صدرمیں درج کر لیا گیا۔