چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست نہیں کی، ترجمان
کوئٹہ (نمائندہ نوائے وقت ) چیئرمین سینیٹ کے ترجمان نے بعض ٹی وی چینلز پر نشرہونیوالے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ نہ تو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے کوئی درخواست کی ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ یاسینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے کوئی خط وزیراعظم آفس کو لکھا گیا ہے ،پیر کو ترجمان چیئرمین سینیٹ کے جاری کردہ بیان میں پرنٹ والیکٹرانک میڈیا سے درخواست کی گئی کہ وہ تصدیق کئے بغیر کسی قسم کی افواہوں سے گریز کریں۔
چیئرمین سینیٹ/ ترجمان