احمد یار: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے کاشتکار جاں بحق‘ راہگیر زخمی
احمد یار (صباح نیوز) نقاب پوش ڈاکوﺅں کی دن دہاڑے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 45 سالہ کاشتکار جاں بحق، 50 سالہ راہگیر زخمی ہو گیا۔ تفصےل کے مطابق نواحی گاﺅں فضل ماڈھو کا رہائشی کاشتکار مقصود احمد موٹرسائیکل پر سوار قبولہ جا رہا تھا کہ جاموں بودلہ 23/KB کے نزدیک -3 نقاب پوش موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے روک کر نقدی 63 ہزار روپے چھین لئے۔ مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں مقصود احمد موقع پر جاں بحق جبکہ راہگیر بابا شریف زخمی ہو گیا۔ پولیس نے نعش اور زخمی کو پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال قبولہ پہنچا دیا۔
کاشتکار جاں بحق