کور ہیڈ کوارٹر ز پشاورمیں تقریب، 47فوجی افسروں ، جوانوں کو اعزازات دیئے گئے
راولپنڈی (صباح نیوز) کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب ہوئی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں 8افسروں کو ستارہ امتیاز ملٹری 15افسروں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ 24افسروں اور جوانوں کو تمغہ بسالت دیا گیا شہداءکے میڈلز ان کے لواحقین نے وصول کیے کور کمانڈر پشاور نے شہداءاور غازیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ غازیوں اور شہداءکی بے لوث قربانیوں سے امن کا حصول ممکن ہوا۔
فوجی اعزازات