دہشت گرد ی میںملوث ملزم رئیس مما ایئرپورٹ سے گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) کورنگی پولیس نے کراچی ایئرپورٹ سے ایک اہم ملزم رئیس حماد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے تھا جو کراچی میں قتل اور دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میںملوث تھا۔ رئیس مما کچھ عرصہ قبل بیرون ملک فرار ہوگیا تھا جس کے بعد اس کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ بھی جاری کئے گئے تھے۔ اسے بیرون ملک سے کراچی پہنچنے کے بعد خفیہ اطلاع پرایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم رئیس مما کو انتہائی سخت پہرے میں خفیہ مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
رئیس مما گرفتار