سندھ فوڈ اتھارٹی تشکیل پا گئی‘ لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی‘ نثار کھوڑو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں فوڈ اتھارٹی بل منظور ہونے کے بعد سندھ فوڈ اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے‘ بورڈ آف گورنرز میں سیکرٹری ہیلتھ‘ سیکرٹری زراعت دیگر شامل ہونگے‘ گندم خریداری کیلئے سندھ میں 500 خریداری سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جس کی خریداری یکم اپریل سے شروع کی جائے گی۔سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں 8 مارچ کو فوڈ اتھارٹی کا بل منظور کیا گیا تھا جس کیلئے سندھ فوڈ اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے‘ فوڈ اتھارٹی کے بورڈ شف گورنرز میں سیکرٹری ہیلتھ‘ سیکرٹری زراعت دیگر شامل ہوں گے‘ سندھ فوڈ اتھارٹی کا دائرہ اختیار پورا صوبہ ہے بڑے ہوٹل‘ چھوٹے ہوٹلز‘ بیکریوں‘ گوشت فروخت کرنے والوں سمیت دیگر چیزیں فروخت کرنے والوں کی چیکنگ ہو گی عوام کو غیر معیاری چیزیں فروخت کرنے والوں کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو گی‘ سندھ فوڈ اتھارٹی کی جلد لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اسٹیٹ بینک سے 90 ارب کا قرضہ لے کر آبادگاروں سے گندم خرید کرہی ہے یہ قرضہ آبادگاروں کی سہولت اور مدد کیلئے سندھ حکومت لیتی ہے‘ گندم خریداری کیلئے سندھ میں 500 خریداری سینٹرز قائم کئے گئے ہیں گندم خریداری یکم اپریل سے شروع کی جائے گی۔ اس موقع پر نوشہرو فیروز کے پی ٹی آئی کے رہنما آصف شاہ اور سندھ دوست اتحاد کے ظفر جھنڈیر نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ ظفر جھنڈیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم نے حالات خراب کئے‘ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سوئپ کرے گی۔
نثار کھوڑو