پاک بحریہ بھرپور صلاحیتوں کی حامل قوت ہے،ایڈمرل عباسی
کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاہے کہ پاک بحریہ بھرپور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی حامل قوت ہے جو کہ دشمن کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وہ پاک بحریہ کی آپریشنل شق رباط کے ڈی بریف سیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ آپریشنل مشق رباط کے زریعے بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنز کی عملی طور پر جانچ کی گئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ مشترکہ آپریشنل مشقیں دفاع وطن کے لیے ضروری پیشہ ورانہ تربیت اور دفاعی تیاری کے لیے نہایت اہم ہیں۔مشترکہ مشق رباط میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے درمیان باہمی ربط کا اعلیٰ معیار قائم کرنے کے لیے مشترکہ آپریشنز پر توجہ دی گئی۔درپیشن چیلنجز کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے آپریشنل منصوبوں کا بھرپور مشقوں او ر سوچ بچار سے جائزہ لیتے رہیں۔ سربراہ پاک بحریہ نے مشق کے دوران جنگی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے والے بحریہ اور فضائیہ کے تمام افسران اور جوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی