دانیال عزیز توہین عدالت کیس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالتی معاون مقرر
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر برائے نجکاری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز پر توہین عدالت ازخود نوٹس کیس میں ایڈنیشل اٹارنی جنرل راناوقار کو عدا لتی معاون مقرر کردیاہے سماعت کے دوران عدالت نے دانیال عزیز کے وکیل کو کیس کے گواہان کا بیانات قلمبند کرنے اور جرح کے طریقہ کار بارے تیاری کرکے آنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ 30مارچ تک ملتوی کردی ہے۔عدالت نے دونوں گواہان نجی اخبار کے رپورٹر اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) آدم خان کو آنئدہ سماعت پر طلب کرلیا ہے ۔ دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی حصوصی بنچ نے کی تو سرکاری وکیل رانا وقار نے عدالت میں گواہان کی فہرست پیش کی۔ جسٹس عظمت سعید نے دانیال عزیز کے وکیل علی رضا سے استفسار کیا کہ ہم نے کہا تھا اگلی تاریخ پر گواہان کو بلائیں گے، اب آپ اپنے دفاع میں گواہان لا سکتے ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے مزید کہا کہ ہم تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، شفاف ٹرائل ہر کسی کا آئینی حق ہے عدالت نے سرکاری وکیل سے کہا کہ گواہان اور شواہد پیش کریں۔
توہین عدالت