مسلم لیگ کی رجسٹریشن منسوخی کیلئے دائر درخواستیں سماعت کیلئے منظور
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن)کی رجسٹریشن منسوخی کیلئے پاکستان عوامی تحریک اور مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو تین اپریل کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور وکیل مخدوم نیاز انقلابی نے مسلم لیگ(ن)کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کررکھا ہے۔
مسلم لیگ/ درخواستیں