مچھر کالونی میں ایک شخص نے خودکشی کر لی
کراچی (کرائم رپورٹر) ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں ایک شخص نے خودکشی کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی 45 سالہ سراج ولد جعفر خان گزشتہ چھ دنوں سے پریشان تھا گزشتہ رات اس نے اپنی بیوی سے معافی مانگی اور زہر کھا لیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔