بہترین نظام تعلیم کیلئے مساوی نصاب کا ہونا ضروری ہے:ریاض الدین نوری
کراچی ( پ ر) بہترین نظام تعلیم کے لئے مساوی نصاب کا ہونا ضروری ہے۔ یہ بات پیرل ایجوکیشنل سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد وانعامات سے خطاب کرتے ہوئے شیڈ فائونڈیشن کے سیکریٹری جنرل ریاض الدین نوری نے کہی۔ تقریب سے پیرل ایجوکیشنل سسٹم کے ایڈمنسٹریٹر حافظ عابد‘پرنسپل میڈم ریحانہ‘ محمد مظفر‘محمد شاکر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔