پاک بحریہ کے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل کلیم شوکت کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے جون انیس سو بیاسی کو پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ کلیم شوکت کئی اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ وائس ایڈمرل کلیم شوکت قطر میں دفاعی اتاشی اور کثیرالملکی ٹاسک فورس کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل کلیم شوکت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور آرمڈ فورسز کالج ترکی کے گریجویٹ ہیں, اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ہلالِ امتیازملٹری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔