موٹاپے پر تنقید سے خواتین کا وزن مزید بڑھ جاتا ہے: نئی تحقیق
ٹورنٹو (نیٹ نیوز) کینیڈا کی یونیورسٹی میں تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن خواتین کو اہلخانہ کی طرف سے اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا رہتا ہے ایسی خواتین کو اپنا وزن کم کرنے میں خاصی مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور ان کا وزن کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ جاتا ہے۔