نیب نے ایساف کنٹینر کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
کراچی (کرائم رپورٹر) نیب سندھ کے انٹیلی جنس سیل نے ایساف کنٹینر کیس میں ملوث کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ وقارالدین ولد حسین الدین کو گرفتار کرلیا۔ نیب سندھ کے ترجمان کے مطابق ملزم وقارالدین کی گرفتاری گارڈن کے علاقے سے عمل میں آئی اور گرفتاری کے بعد اس سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔