پنجاب پراونشل بینک کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ
لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت کی ہدایات کے مطابق پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی تنظیم نو اور سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اور ان کی کارکردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایک روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں 34 بینک افسران نے شرکت کی۔ سید محمد تقی شاہ ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ مارکیٹنگ اینڈ پروموشن انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ بزنس ٹریننگ نے آگاہ کیا۔ آڈٹ ہیڈ ڈویژن پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ طارق جاوید اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔