
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد جیل کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔
جاری کئے گئے احکامات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ، وزیر اعظم نے کمیٹی سے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
وزیر اعظم نے اگلے مالی سال میں منصوبے کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی اور منصوبے کی جائزہ کمیٹی قائم کی۔
اسلام آباد جیل کمپلیکس دنیا کی جدید جیلوں کی طرز پر تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ عمارت کی عدم تعمیر کے باعث گزشتہ 60 سال سے اسلام آباد کے قیدیوں کو اڈیالہ جیل بھیجا جاتا ہے۔