حکومت بیمار جانوروں کے فوری علاج کی ہدایت جاری کرے
مکرمی: اس وقت اول تو نہ کاروبار ہے ، اوپر سے لوڈشیڈنگ نے شہریوںکا جنیا محال کر دیا ہے دن بھر کے تھکے ہارے لوگ جب رات کو آرام کے لئے بستر پر لیٹتے ہیں تو بجلی چلی جاتی ہے اور مچھر حملہ آور ہو جاتے ہیں ایک گھنٹہ عذاب میں گزرتا ہے پھر رات دو بجے بجلی چل جاتی ہے مچھروںکے کاٹنے سے چھوٹے بچے رونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی سے گزارش ہے کہ رات کو لوڈشیڈنگ بند کی جائے۔ دوسرا مسئلہ صوبہ سندھ سے سستے جانور خرید کر پنجاب لا کر فروخت کئے گئے جن میں وائرس موجود تھا اور اس وقت پورے پنجاب میں خاص کر راولپنڈی ڈویزن کے تمام اضلاع میں جانوروں میں یہ بیماری پھیل رہی ہے اور ہزاروں گائے بیل اس وائرس سے ہلاک چکی ہیں مگر محکمہ حیوانات بھی لمبی تان کر سو چکا ہے بیمار جانوروں کوئی علاج نہیں ہو رہا ہے۔ غریب لوگ خود ادویات خرید کر علاج کر رہے ہیں ۔ سوچیں 10 فیصد جانور ٹھیک ہو جاتے ہیں 90 فیصد گائے بیل کے جسم کا چمڑا گل جاتا ہے اور مر جاتے ہیں اس وقت تلہ گنگ میں کروڑوں روپے مالیت کی گائے بیل ہلاک ہو چکی ہیں ۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے محکمہ حیوانات پنجاب کو حکم دیںکہ بیمار جانوروں کا فوری علاج کیا جائے اور غریبوں کسانوں کو فوری حال مدد کی جائے۔(عمر حیات ملک، تحصیل تلہ گنگ 0311-5308297 )