نووا سٹی پشاور: بجلی پیدا کرنے کیلئے جدید پاور پلانٹس لگانے کا منصوبہ

لاہور(بزنس رپورٹر)بحرین ، مصر، سعودی عرب اورجرمنی کے عالمی سرمایہ کار کمپنیوں کے ایک گروپ نے نووا سٹی پشاور کیلئے پانی سے بجلی پیدا کرنے والے جدید پاور پلانٹس لگانے کے منصوبہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ یہ منصوبہ بھاری غیر ملکی سرمایہ کاری سے مکمل کیا جائے گا ،اس ضمن میں چیئرمین رائل نووا کمپنی شیخ خالد محمد سلمان الخلیفہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے نووا سٹی پشاور کا دورہ کیا۔ وفد میں بحرین، مصر، سعودی عرب اور جرمنی کے سرمایہ کار شامل تھے، وفد کی سربراہی رائل نووا کے ڈائریکٹر اور بانی شیخ نصر شبیب عمیر الجابر النعیمی اور ڈپٹی چیئرمین رائل نووا اور چیئرمین نووا گروپ چوہدری جنید افضال کر رہے تھے ۔وفد نے دریائے کابل کے کنارے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی واٹر پاور جنریشن پلانٹس لگانے کی اصولی منظوری دی۔ اس منصوبہ کی تکمیل سے رئیل سٹیٹ سیکٹر میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا ، رائل نووا کمپنی نووا سٹی پشاور میں قدرتی ماحول دوست ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے ، رائل نووا کے ڈائریکٹر اور بانی شیخ نصر النعیمی نے بین الاقوامی انجینئرز کی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ نووا سٹی کی منصوبہ بندی میں نووا کی معاونت کی جائے اور نووا سٹی کے مختلف منصوبوں میں جدید ترین اور سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی سے آراستہ قدرتی ماحول کی جھلک نظر آ ئے ، اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین رائل نووا اور چیئرمین نووا گروپ چوہدری جنید افضال نے خیبرپی کے میں رئیل سٹیٹ سیکٹر میں ترقی کا نیا دور شروع ہونے پر پاکستان اور خیبرپی کے کے عوام کو مبارکباد دی۔