Waqt News
Friday | August 19, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ‏پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی، انٹرنیٹ سروس متاثر ‎
  • سفاک ماں نے شوہر سے جھگڑے کا بدلہ اپنے بچوں کو مار کر لے لیا
  • فرانس کے جزیرےکورسیکا میں موسلا دھار بارش سے سیلاب، 5 افراد ہلاک
  • ترک صدر یوکرین پہنچ گئے، صدر زیلنسکی سے ملاقات
  • میڈیکل بورڈ کا شہباز گل کو فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ

سپر ٹیکس کیخلاف واویلا اور مہناز دانیال کا کرب 

Jun 27, 2022 5:38 AM, June 27, 2022
  • نصرت جاوید
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
سپر ٹیکس کیخلاف واویلا اور مہناز دانیال کا کرب 

گزرے جمعہ کے دن قومی اسمبلی کا جو اجلاس ہوا اس کے بعد ہم سب کی توجہ اس ’’سپرٹیکس‘‘ کی جانب مرکوز ہوچکی ہے جو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سب سے منافع بخش دھندوں کے اجارہ داروں پر محض ایک سال کے لئے عائد کیا ہے۔اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے معاشرے میں روایتی اور سوشل میڈیا پر چھائے عمران خان صاحب کے متوالوں نے مذکورہ ٹیکس کو ’’آخری کیل‘‘ ٹھہرانا شروع کردیا جو وطن عزیز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کرے گا۔کساد بازاری کو گھمبیر تر بناتے ہوئے مہنگائی کے جان لیوا موسم میں لاکھوں افراد کو بے روزگار بنادے گا۔ ’’سپرٹیکس‘‘ کے خلاف اجارہ داروں نے مفتاح اسماعیل کی تقریر کے دوران ہی کراچی سٹاک ایکس چینج میں ’’یک دم‘‘ جی گھبرادینے والی ’’مندی‘‘ کا ماحول بھی بنادیا۔ثابت کردیا کہ اپنے بھاری بھر کم منافعوں سے وہ مزید ایک دھیلہ بھی ریاست کو خلق خدا کی مشکلات حل کرنے کے لئے فراہم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔حکومت اس جانب قدم بڑھائے تو ’’مافیا‘‘ کی صورت یکجا ہوکر ’’لٹ گئے‘‘ کا واویلا مچانا شروع ہوجاتے ہیں۔

سفاک ماں نے شوہر سے جھگڑے کا بدلہ اپنے بچوں کو مار کر لے لیا

ان کی حمایت کو حکومت کے سیاسی مخالفین ہی سینہ تان کر کھڑے نہیں ہوجاتے۔میڈیا کا وافر حصہ بھی ان سے ’’ہمدردی‘‘ دکھانے کو مجبورہوجاتا ہے۔یہ ہمدردی نظر نہ آئے تو اخباروں اور ٹیلی وژن چینلوں سے سیٹھوں کے دئیے اشتہار غائب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔’’سپر ٹیکس‘‘ جیسی پیش قدمی کے بے لاگ تجزیہ کی گنجائش لہٰذا مفقود ہوجاتی ہے۔

مفتاح اسماعیل کی تقریر سے قبل شکر گڑھ سے براہ راست منتخب ہوئی مہناز اکبر دانیال نے بھی اپنے جذبات پر قابل ستائش کنٹرول دکھاتے ہوئے جن خیالات کا اظہار کیا وہ صحت عامہ کے اہم ترین مسئلہ کی بابت اجارہ اداروں کی سفاک پھرتیاں بے نقاب کرنے کے حوالے سے چشم کشا تھے۔چند ہی روز قبل اس کے شوہر دانیال عزیز چودھری ایک خوفناک حادثے سے دو چار ہوئے تھے ۔اس موضوع پر آگے بڑھنے سے قبل مجھے اعتراف کرنا ہے کہ مہناز اور دانیال کئی حوالوں سے میرے لئے خاندان کے قریب ترین رکن ہیں۔کئی نسلوں اور دہائیوں سے ہمارے سکھ اور دُکھ سانجھے ہیں۔دانیال کے حادثے کی وجہ سے مہناز جس پریشانی سے گزری ہیں اس کے ایک ایک لمحے سے بخوبی آگاہ ہوں۔

فرانس کے جزیرےکورسیکا میں موسلا دھار بارش سے سیلاب، 5 افراد ہلاک

دانیال نارووال سے اپنے آبائی شکرگڑھ سے چند ہی کلومیٹر دور تھا تو ایک دیوہیکل ٹرک کا ٹائر پھٹ گیا۔ بے قابو ہوئے ٹرک نے دانیال عزیز کی گاڑی سے ٹکراکر اسے پاش پاش کردیا۔زخمی دانیال کی اس حادثے کے فوری بعد جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس نے میری بیوی اور بچیوں کو بوکھلادیا۔میں حوصلہ دینے کے لئے کچھ کہتا تو امید سے محروم ہوئی چیخنا شروع ہوجاتیں۔ خود کو پُرامید رکھتے ہوئے اگرچہ میں خود بھی دل میں بہت گھبرایا ہوا تھا۔ربّ کریم کا لکھ بارشکر ۔اس نے میری امید کا بھرم رکھ لیا۔

ایک ہولناک تجربے کی وجہ سے مہناز اکبر دانیال نے مگر 1122اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کی اہمیت کو بخوبی جان لیا ہے۔ جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں اس کی تقریر ذاتی نوحہ گیری نہیں تھی۔ اصرار بلکہ اس کا یہ رہا کہ اگر 1122کی ایمبولینس بروقت جائے حادثہ پہنچ کر دانیال کو نارووال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نہ لے جاتی ۔وہاں متعین عملہ اگرچوکس ،فرض شناس اور اعلیٰ تربیت یافتہ نہ ہوتا تو دانیال کے بچ جانے والا معجزہ رونما نہ ہوپاتا۔

ترک صدر یوکرین پہنچ گئے، صدر زیلنسکی سے ملاقات

دانیال کے خوفناک حادثے نے مہناز کوسبق سکھایا ہے کہ صحت عامہ کے لئے مختص ہوئے فنڈ محض 1122اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے نیٹ ورک کو مزید توانا اور مربوط بنانے پر ہی صرف کئے جائیں۔ہمیں ’’صحت کارڈ‘‘ جیسے چونچلوں کی ہرگز ضرورت نہیں ہے جو بیمار ہوئے کسی فرد کو سرکاری ہسپتالوں کے بجائے فقط منافع کے حصول کے لئے بنائے ’’نجی ہسپتالوں‘‘سے رجوع کو مجبور کرتے ہیں۔ ’’صحت کارڈ‘‘ بالآخر خلق خدا کی اکثریت کے بجائے منافع خوروں کو مزید منافع سرکاری خزانے کے ذریعے فراہم کرنے کا ذریعہ ہی ثابت ہوتا ہے۔

میڈیکل بورڈ کا شہباز گل کو فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ

تعلیم اور صحت عامہ ویسے بھی بنیادی طورپر کسی بھی ریاست کی ذمہ داری ہونا چاہیے۔ برطانیہ جیسے سفاک سرمایہ دار ملک نے بھی NHSکے نام سے عوام کو بلاتفریق طبی سہولیات فراہم کرنے کا بندوبست کررکھا تھا۔ 1980ء کی دہائی سے مگر مارگریٹ تھیچر نے ’’مارکیٹ‘‘ کو برتر بنانے کے لئے جو نظام متعارف کروایا اس نے صحت عامہ کے حوالے سے ’’حق‘‘ تصور ہوتی سہولتوں کا بھی خاتمہ کرنا شروع کردیا۔اس کے بعد گزشتہ 12برسوں سے سرمایہ دارانہ نظام کی بے دھڑک حامی کنزرویٹو جماعت کی حکومتوں نے NHSکے نظام کو بتدریج نہ ہونے کے برابر بنادیا ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں ہزاروں نوکریاں خالی پڑی ہیں۔انہیں پُر نہیں کیا جارہا۔کئی سنگین امراض سے نجات کے لئے آپریشن وغیرہ کروانے کے لئے ہفتوں نہیں بلکہ مہینوں تک انتظار کرنا ہوتا ہے۔حکومت کی خواہش ہے کہ NHSکے بگڑے نظام سے اُکتاکر خلق خدا نجی علاج کی جانب رجوع کرے۔

واٹس ایپ سے ڈیلیٹ میسج کو دوبارہ کیسے حاصل کیا جائے؟ جانیے

برطانیہ کے برعکس پاکستان مگر انتہائی غریب ملک ہے ۔انگریزی سامراج کی بدولت البتہ میوہسپتال جیسے ادارے ورثے میں ملے تھے۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کا نیٹ ورک بھی تھا۔اس نیٹ ورک کو جدید تر اور مربوط بنانے کے بجائے ہماری حکومتوں نے صحت عامہ کے لئے مختص رقوم کو بتدریج محدود تر کرنا شروع کردیا۔اس کی وجہ سے گلی محلوں میں بھی ’’نجی کلینک اور جدید ترین ہسپتال‘‘ قائم ہونا شروع ہوگئے۔ طبی سولیات کی فراہمی ’’دھندے‘‘ میں تبدیل ہوگئی جس کا واحد مقصد ’’ہسپتالوں‘‘ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے زیادہ سے زیادہ منافع کا حصول یقینی بنانا ہے۔

عوام کو ’’صحت کارڈ‘‘ فراہم کرتے ہوئے حکومت درحقیقت اس امر کا اعلان کررہی ہوتی ہے کہ وہ1122یا ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے نظام پر مزید سرمایہ کاری کو آمادہ نہیں۔اپنی ذمہ داری فراموش کردینے کا اس سے بڑھ کر منافقانہ اظہار ہونہیں سکتا۔سندھ حکومت کو ہمارے میڈیا میں محض ’’تھرمیں بچوں کی ہلاکت‘‘ کا ذمہ دار ٹھہراکر ہی دکھایا جاتا ہے۔اس صوبے میں لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی تمام تر کوتاہیوں کے باوجود صحت عامہ کے نظام پر مناسب رقوم خرچ کررہی ہے۔اس کی بدولت کئی سنگین امراض کا جدید ترین تحقیق اور آلات کی مدد سے مفت علاج ہورہا ہے۔امید ہے کہ مہناز دانیال عزیز کی دل گداز تقریر کے بعد کم از کم وفاقی اور پنجاب حکومتیں صحت عامہ کو اپنی بنیادی ذمہ داری تصور کریں گی اور خلق خدا کو ’’صحت کارڈ‘‘ دے کر منافع خوروں کے سپرد نہیں کردیا جائے گا۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نصرت جاوید

نصرت جاوید

نصرت جاوید

مشہور ٖخبریں
  • دو کشتیوں میں بیک وقت سواری کی کوشش

    Aug 18, 2022
  • شہباز گل پمز ہسپتال منتقل، عمران خان کا رد عمل آ گیا

    Aug 18, 2022 | 00:17
  • ”اتنا بے سمت نہ چل“

    Aug 19, 2022
  • ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

    Aug 18, 2022 | 12:27
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ‏پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی، ...

    Aug 19, 2022 | 13:52
  •  عمران کا نظریہ آج ہر گھر ٗ ووٹر تک پہنچ چکا : شاہ محمود

    Aug 19, 2022
  •  خواتین وکلاء کی بڑھتی تعداد خوش آئند‘سرپرستی کریں ...

    Aug 19, 2022
  • گیس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن بنادی : نوائے وقت ...

    Aug 19, 2022
  • سیکرٹری زراعت کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کا ...

    Aug 19, 2022
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  ایوان بالا ،حکومتی اور پی ٹی آئی اراکین کے ایک ...

    Aug 19, 2022
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری ...

    Aug 19, 2022
  • کاش پاکستان سری لنکا بن جائے 

    Aug 19, 2022
  • ”اتنا بے سمت نہ چل“

    Aug 19, 2022
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت اور ...

    Aug 18, 2022
  • 1

    سیاسی لڑائی میں ریاستی اداروں کو ملوث نہ کیا جائے

  • 2

    جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے  چھ دوست ممالک کے اعزازات

  • 3

    سپر ٹیکس: عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالیں

  • 4

    پٹرولیم نرخوں پر نوازشریف اور آصف زرداری کے تحفظات حکومتی فیصلے قبول کریںیا ...

  • 5

    پولیو ٹیم پر حملوں کا تسلسل

  • 1

    جمعۃ المبارک ‘ 20  محرم الحرام،   1444ھ، 19 اگست 2022 ء

  • 2

    جمعرات ‘ 19  محرم الحرام،   1444ھ، 18اگست 2022 ء

  • 3

    بدھ ‘ 18  محرم الحرام،   1444ھ، 17اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • آزاد کشمیر میں پندرھویں ترمیم

    Aug 19, 2022
  • بیوروکریسی میں گروپنگ

    Aug 19, 2022
  • معاشی بحران اور ہماری ترجیحات 

    Aug 19, 2022
  • جمہوریت بطور فرسٹ آرڈر

    Aug 19, 2022
  • عقل برائے نقل

    Aug 19, 2022
  • سیدنا امام حسین ؓ کی شان

    Aug 19, 2022
  • آستاں ہے یہ کس شاہِ ذیشان کا

    Aug 19, 2022
  • موت کی ہچکی!

    Aug 19, 2022
  • کتاب سے مصافحہ کیجئے

    Aug 19, 2022
  • لمپی سکن کا پھیلائو، کسان کا معاشی قتل 

    Aug 19, 2022
  • 1

    ہم نے جو سمجھا؟

  • 2

    چھوڑ دو

  • 3

    سرِ تسلیم ِ خم ہے

  • 4

       بلڈ کینسر  سے جنگ لڑ رہا ہوں، صدر اور وزیر اعظم سے مدد کی اپیل

  • 5

    کشمیر بنے گا پاکستان   

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عبادت اور تقویٰ 

  • 2

    وسعتِ عبادت

  • 3

    عبادت، اعترافِ عجز  (۴)

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    مسلم لیگ

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    بانگ درا

  • 2

    خطبہ صدارت

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    بانگِ درا

  • 5

    فرمودہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group