روہڑی ریلوے اسٹیشن پر تین بچوں کے قاتل باپ کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نور محمد کو ریلویز پولیس نے پاکستان ایکسپریس سے گرفتار کیا۔روہڑی ریلوے اسٹیشن پر تین بچوں کے سفاک قاتل باپ کو ریلویز پولیس نے پاکستان ایکسپریس سے گرفتارکیا۔ ایس ایس پی ریلویز نیاز احمدکے مطابق ملزم نور محمد کا تعلق پنجاب کے علاقے گجرخان سے ہے۔ ملزم تین بچوں کا قتل کرکے کراچی فرار ہو رہا تھا۔ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کے بچوں کو کپڑوں والی پیٹی میں بند کرکے قتل کیا بیوی ناراض ہوکر مہکے چلی گئی تھی۔ پریشانی کے عالم میں انتہائی قدم اٹھایا تھا اپنے کئے پر شرمندہ ہوں۔ ملزم کے خلاف گجرخان تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ قتل ہونے والے تین بچوں میں سے ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024