امریکہ چین کے داخلی معاملات میں دخل اندازی بندکرے:چین

چین نے امریکہ سے کہاہے کہ وہ ہانگ کانگ سے متعلق اس کے داخلی معاملات میں دخل اندازی بندکرے۔
واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے چینی حکام پر ویزاپابندیاں عائد کرنے کے حالیہ امریکی فیصلے پرتبصرہ کرتے ہوئے امریکہ پرزوردیاکہ وہ اس پرنظرثانی کرے۔
اس سے پہلے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ہانگ کانگ میں آزادی پرقدغن لگانے کی وجہ سے چینی حکام پر ویزے کی پابندیاں عائد کرنے کااعلان کیاتھا۔