کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ملیر، ائیرپورٹ، آئی آئی چندریگر اور صدر کے اطراف کے علاقوں میں ہلکی اور تیز بوندا باندی ہوئی۔
مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے باعث گرمی کی شدت میں کچھ کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
دوسری جانب بوندا باندی سے سڑکیں گیلی ہونے کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوگئی جو موٹر سائیکل سواروں کے خطرناک ہے۔