لداخ میں بھارت کوجس شرمندگی کاسامناکرناپڑا بھارتی حکومت کے پاس اس کاکوئی جواب نہیں:وزیر خارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ متنازعہ ہمالیائی سرحدپرجھڑپ میں چینی فوجیوں کے ہاتھوں بھارتی فورسز کوجوخفت اٹھاناپڑی ہے اس کے بعدبھارت پاکستانی سفارتکاروں کی بیدخلی کے ذریعے اپنے عوام کی توجہ اس معاملے سے ہٹانے کی کوشش کررہاہے۔
انہوں نے ایک غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویومیں کہاکہ لداخ کے علاقے میں رواں ماہ کی پندرہ تاریخ کوجھڑپ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پرہمیں تشویش ہے جس میں بیس بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔
انہوں نے جاسوسی کے بے بنیادالزامات پرنئی دلی میں پاکستانی سفارتخانے میں عملے کی نصف تعداد کی بے دخلی کے بھارت کے اعلان کی بھی مذمت کی۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ لداخ میں بھارت کوجس شرمندگی اورہزیمت کاسامناکرناپڑاہے بھارتی حکومت کے پاس اس کاکوئی جواب نہیں ہے ایسے حالات میں وہ داخلی دبائو سے بچنے کے لئے پاکستان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیادالزامات عائد کررہی ہے۔