آئن لائن نظام تعلیم
مکرمی : آئن لائن نظام تعلیم پوری دنیا میں کرونا وائرس کی بیماری کی وبا پھیلی ہوئی ہے اس موذی مرض نے پوری دنیا کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہے۔سٹوڈنٹس کو آئن لائن تعلیم کا چکمہ دے کر ۔ایک تو کرونا سے ملک میں نقصان ہو رہا دوسرا آئن لائن تعلیم سے ۔بہت سے لوگ میری اس بات سے اتفاق نہیں کرے گے مگر یہ بھی سچ ہے کہ بہت سے سٹوڈنٹس کو اس نظام تعلیم سے بہت نقصان ہو رہا ۔وہ اس سے کچھ بھی نہیں سیکھ پا رہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ فیسوں کے چکر میں بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں ۔جو کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ سراسر زیادتی ہو رہی ہے ۔اور بہت سے سٹوڈنٹس ایسے ہیں جو ایسے ایریا سے تعلق رکھتے جدھر انٹرنیٹ تو دور موبائل سروس بھی نہیں آتی ۔ پلیز میری اس درخواست سے اتفاق رائے کرے اور اپنے حق اور ان طلباء کے لیے آواز بلند کرے جو آئن لائن کلاسیس لینے سے بھی محروم ہیں
(آمنہ اشفاق عباسی پنڈ بیگوال اسلام آباد)