سندھ بھر میں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی
کراچی (نیوزرپورٹر) پاکستان قائم خانی ایجوکیشن ٹرسٹ کے چئیرمین فیض الحق صابر قائم خانی، صدر الیاس احسان قائم خانی و اراکین ٹرسٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایک جانب کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے دوسری جانب شہریوں کو اضافی بل بھیج کر غریب طبقے کی کمر توڑ دی ہے،، فرنس آئل اور گیس کی کمی کا بہانہ بنا کر گرم موسم میں شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے لئے گئے نوٹس کا بھی کے الیکٹرک پر کوئی اثر نہیں ہوا، شہر میں اب بھی مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ شہری مختلف علاقوں احتجاج پر ہیں اور سڑکیں بلاک کی جارہی ہیں۔ بجلی کا بحران سندھ کے مختلف شہروں میں بھی سر اٹھا چکا ہے جہاں حیسکو اور دیگر تقسیم کار کمپنیوں نے 15 سے 18 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا