حکومت نے امیر دوست بجٹ میں مہنگی اشیا ء کر کے پیش کیا :صغیر بٹ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)حکومت کی جانب سے جو بجٹ پیش کیا گیا ہے وہ غریب دشمن اور امیر دوست بجٹ ہے بجٹ سے پہلے مختلف اشیا کی قیمتیں بڑھا کر بجٹ پیش کیا حکومت نے غریب آدمی کو مار دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز ٹریڈرز کے صدر ملک بھٹو کے زیراہتمام ہونے والی آل تاجر کانفرنس جس میں مسلم لیگ ن سے مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری خواجہ صفی الرحمن، چیئرمین بازار حاجی پورہ ناصر بشیر ، سینئر نائب صدرملک ندیم، جمعیت علما اسلام ف سے صدر بازار حاجی گلو والا امان اللہ بٹ، صدر رحیم مارکیٹ حاجی اکرم، صدر مشن مارکیٹ چاند گجر پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکڑٹری اطلاعات صغیر بٹ، نائب صدر رانا محمد حنیف ودیگر نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ حکومتی دعوں کے باجود مارکیٹ میں چینی اور آٹا مہنگا مل رہا ہے۔