گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کا نیٹی جیٹی پل پر ہڑتال مئو خر کرنے کا اعلان
کراچی (خبر نگار) کمشنر کراچی افتخار شالوانی سے یونائٹیڈ گڈز ٹرانسپورٹرز الائینس کے دو رکنی وفد نائب صدر سید امداد حسین نقوی اور چیف کوآرڈینیٹر محمد شعیب خان نے انکے دفتر میں ملاقات کی اوروفاقی حکومت کے ایکسل لوڈ لاگو نہ کرنے کے خلاف غیر معینہ مدت تک ہڑتال اور اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کے سلسلے میں بات چیت کی۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے معاملات پرہڑتال کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔سندھ حکومت کے گاڑیوں کے کے ٹوکن ٹیکس اور پرمٹ میں اضافہ اور دیگر معاملات ہیں، ااس پر نظر ثانی کی جائے۔ کمشنر کرا چی افتخار شالوانی نے انکے تمام معاملات غور سے سنے اور یقین دھانی کرائی کہ سندھ حکومت سے متعلق معاملات حل طلب ہیںاس پر عمل کرایا جائے گا، متعلقہ اداروں سے بات بھی کرینگے، لہذاہڑتال نہ کی جائے۔کمشنر کراچی کی یقین دھانی کے بعد الائینس نے نیٹی جیٹی پل پر ہڑتال نہ کرنے اور اسے مئوخر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور تعاون کااعلان کیا۔