کراچی میں2 روز بعد موسم بہتر ہونے اور بوندا باندی کا امکان
کراچی(خبر نگار)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی والے 2 دن مزید گرمی برداشت کرلیں،موسم پھر خوشگوار ہوجائے گا، جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد مون سون بارشیں بھی ہوں گی۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی شدت کم ہونے کی نوید سنادی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دو دن بعد کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹے گا اور درجہ حرارت معمول پر آجائے گا،پھر کراچی میں بوندا باندی ہوتی رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق دو دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے تاہم جمعہ سے سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی تب تک ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے کراچی والوں کو گرمی زیادہ محسوس ہوگی۔