لاہور بار کا فروغ نسیم کو لائف ٹائم ممبر شپ دینے کا اعلان
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کو لاہور بار ایسوسی ایشن کی طرف سے لائف ٹائم ممبرشپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بدھ کو لاہور بار کے صدر محمد عاصم چیمہ نے پی ٹی آئی کے سینئر وکیل شاہد گوندل کے ہمراہ وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اعجاز بسرا، رانا منظور، سیّد مجتبیٰ کاظمی، ملک مسعود کھوکھر، ملک عدیل احسن اور دیگر بھی شامل تھے۔ لاہور بار کے وفد نے وزیر قانون و انصاف کو 10 جولائی کو لاہور بار کے دورہ کی دعوت دی۔ وزیر قانون کو لاہور بار کے معاملات پر بریفنگ بھی دی گئی۔واضح رہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشنل کونسل میںصدرتی ریفرنس کے تناظر میں سندھ ہائی کورٹ بار نے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی بار رکنیت معطل کردی تھی۔