فنچ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے کپتان بن گئے
برمنگھم(سپورٹس رپورٹر) ایرون فنچ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں دو سنچریاں بنانیوالے مشترکہ طور پر دوسرے کپتان بن گئے۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ یہ فنچ کی رواں ٹورنامنٹ میں دوسری سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں بحیثیت کپتان دو سنچریاں بنانے کا گلین ٹرنر، رکی پونٹنگ، برینڈن ٹیلر اور کین ولیمسن کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔