پاکستان نے فاتح سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہ کی
برمنگھم(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کے اہم میچ میں کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے اہم میچ کے لیے سکواڈ بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اتارا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والے سکواڈ کو برقرار رکھا گیا۔ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ سکواڈ میں مارٹن گپٹل، کولن منرو، (کپتان) کین ولیمسن، روز ٹیلر، ٹام لیتھم،جیمز نیشام، ڈی گرینڈ ہومی، مچل سانٹیر،میٹ ہنری، فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل تھے۔ آسمان پر کالے بادل چھانے کی وجہ سے میچ کے آغاز سے قبل ہی سٹیڈیم میں لگی فلڈ لائٹس کو روشن کر دیا گیا۔